سام سنگ گلیکسی ایس 9 اور ایس9 پلس فلیگ شپ اسمارٹ فون کی نقاب کشائی آج ہوگی

Samsung Galaxy S9 and S9 Plus flagship smartphone will be featured today
Samsung Galaxy S9 and S9 Plus flagship smartphone will be featured today

:واشنگٹن

معروف کمپنی سام سنگ اپنا نیا گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس فلیگ شپ اسمارٹ فون آج متعارف کرا رہی ہے۔

گزشتہ ماہ امریکی شہر لاس ویگاس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سام سنگ موبائل کے چیف ڈی جے کوہ نے بتایا تھا کہ سام سنگ فلیگ شپ کے دو سیٹ ایس 9 اور ایس 9 پلس آئندہ ماہ فروری میں متعارف کروائے جائیں گے۔

اس حوالے سے آج بارسلونا میں رنگا رنگ تقریب سجائی جائے گی جس میں دونوں اسمارٹ فونز کی نقاب کشائی ہوگی۔

سام سنگ ایس 9 کی اسکرین 5.8 اور سام سنگ ایس 9 پلس کی اسکرین 6.2 انچز ہوگی جب کہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سام سنگ ایس 9 اور ایس 9 پلس سام سنگ 8 اور 8 پلس کا اَپ ڈیٹڈ ورژن ہوسکتا ہے۔

سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون ماڈلز میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر اور 6 جی بی تک ریم شامل ہوگی۔

سام سنگ کے یہ ماڈلز 480 فریم فی سیکنڈ کی سلوموشن ویڈیوز ریکارڈ کرسکیں گے اور اسے ایف 2.4 سے ایف 1.5 آپرچر پر سوئچ کیا جاسکے گا۔

ان فونز کا بیک کیمرا 12 میگا پکسلز جب کہ فرنٹ 8 میگا پکسلز ہوگا۔

اس فون کی قیمت ممکنہ طور پر ایک ہزار ڈالرز سے شروع ہوگی، جو گلیکسی نوٹ 8 سے بھی مہنگا اسمارٹ فون ثابت ہوگا۔

اسمارٹ فونز کی قیمتوں پر نظر رکھنے والے ایوان بلاس کے مطابق گلیکسی ایس 9 کی قیمت 841 یورو یعنی ایک لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے سے شروع ہوگی جبکہ ایس 9 پلس کی قیمت 997 یورو یعنی تقریباً ایک لاکھ 35 ہزار پاکستانی روپے ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here