سلمان خان کی بوبی دیول پر مہربانیاں جاری

Salman Khan Greetings on Boby Deol
Salman Khan Greetings on Boby Deol

:ممبئی

بالی وڈ اداکار سلمان خان فلم ’ریس 3‘ کے ساتھی اداکار بوبی دیول کو میگا بجٹ فلموں میں کاسٹ کرنے کے خواہش مند ہیں۔

دبنگ خان اپنی جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ بڑے دل والے بھی مشہور ہیں اور ایک بار کسی پر مہربان ہوجائیں تو اس کا کیریئر آسمان پر پہنچا دیتے ہیں۔

بالی وڈ کو کئی ہٹ فلمیں دینے والے بوبی دیول طویل عرصے سے کام کی تلاش میں تھے لیکن کوئی بھی فلمساز انہیں فلم میں کام دینے کو تیار نہ تھا۔

تاہم سلمان نے انہیں بڑے بجٹ کی فلم ’ریس 3‘ میں اپنے مدمقابل کاسٹ کرایا اور ان کے کیریئر کو آگے بڑھانے میں مدد کی۔

فلم کی شوٹنگ کے دوران بوبی دیول کی فنکارانہ صلاحیتوں سے سلمان خان متاثر ہوگئے ہیں اور اب انہیں میگا بجٹ فلم ’بھارت‘ اور اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’لو راتری‘ میں کاسٹ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

سلو میاں کی خواہش کو کسی بھی فلمساز کے لیے ٹالنا آسان نہیں ہے اسی لیے چند روز میں بوبی دیول کی باقاعدہ کاسٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

’ریس 3‘ اور ’بھارت‘ جیسی بڑی فلموں کو بوبی دیول کے کیریئر کے لیے مثبت قرار دیا جارہا ہے جس سے ان کے لیے راہیں مزید کھل جائیں گی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here