سال 2019 کے اہم تہواروں پر بھی سلمان خان کا قبضہ رہے گا

Salman Khan will occupy the main festivals of the year 2019
Salman Khan will occupy the main festivals of the year 2019

:ممبئی

بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے رواں برس کے تہوار تو پہلے ہی بُک کروا رکھے ہیں اور اب اگلے برس بھی تمام اہم تہواروں پر سلمان خان کی ہی فلموں کا قبضہ رہے گا۔

ناڈیہ والا کے بینر تلے بننے والی فلم ’کک 2‘ آئندہ برس کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگی، جس کا اعلان فلم ساز ساجد ناڈیہ والا نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے آفیشل ٹوئٹر پیج پر کیا۔

فلم ’کک‘ 2014 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ’ڈیول‘ کا مرکزی کردار سلمان خان نے نبھایا تھا جب کہ ساتھی اداکارہ جیکولین فرنینڈز تھیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ممکن ہے کہ فلم ’کک‘ کے سیکوئل میں سلمان خان ڈبل کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

یہی نہیں سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ بھی آئندہ برس عید کے موقع پر ریلیز ہوگی جس کے ہدیت کار علی عباس ظفر ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس کے تہواروں پر بالی وڈ خانز کی فلموں نے پہلے ہی قبضہ جما رکھا ہے۔

بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ رواں برس عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہوگی، جس میں انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈز اور ڈیزی شاہ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی۔

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی میگا بجٹ فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ دیوالی کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 جب کہ شاہ رخ خان نے بھی اپنی فلم ’زیرو‘ کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ فلم 21 دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جس میں انہوں نے ایک بونے کا روپ دھارا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here