ملائیشیا میں ایپل گیجٹس پر سیل: ہجوم دیکھ کر اسٹور مالکان کو اعلان واپس لینا پڑگیا

Sale on Apple gadgets in Malaysia: store Owners have to withdraw the announcement
Sale on Apple gadgets in Malaysia: store Owners have to withdraw the announcement

:کوالالمپور

سیل کہیں بھی کسی بھی چیز کی لگے دیوانے دوڑے چلے آتے ہیں اور ایسے میں اگر سیل ہی ختم ہوجائے تو ساری امیدوں پر پانی پھر جاتا ہے۔

ایسا ہی ایک واقعہ ملائیشیا کے دارلحکومت کوالا لمپور میں ایپل کی گیجٹس سیل کے دوران پیش آیا جس میں افراد تو کھنچے چلے آئے لیکن ہاتھ ان کے کچھ نہ آیا۔

گزشتہ ہفتے کوالا لمپور کے مائے ٹاؤن شاپنگ مال کے ایک اسٹور ’سوئچ‘ نے 200 ایپل گیجٹس پر سیل لگائی جس میں آئی فون 5 ایس کی قیمت 50 ڈالر یعنی تقریباً ساڑھے 5 ہزار پاکستانی روپے ، 64 جی بی میک بک 128 ڈالر یعنی 14 ہزار روپے اور ایسے ہی دیگر گیجٹس شامل تھیں۔

Sale on Apple gadgets in Malaysia

کمپنی نے 200 گیجٹس پر جب سیل کا اعلان کرتے ہوئے امید کی کہ ممکنہ طور پر تقریباً 300 افراد سیل میں دوڑے چلے آئیں گے لیکن وہاں اعلان ہوتے ہی لوگوں کا سیلاب امڈ آیا۔

خریداروں کا یہ حال تھا کہ نا صرف دکان کے باہر طویل قطاریں تھیں بلکہ بالائی منزل سے لے کر پارکنگ کے راستے تک خریداروں کا ہجوم تھا۔

شاپنگ مال میں خریداروں کو کنٹرول کرنے کی انتھک کوشش کی گئی لیکن جیسے ہی اسٹور کا دروازہ کھول کر چند خریداروں کو داخل کیا تو سب ہی دکان میں ٹوٹ پڑے۔

ایسی صورت حال میں کمپنی نے فوری طور پر فیصلہ لیتے ہوئے سیل ملتوی کردی اور تمام خریداروں سے معذرت کی۔

سیل کے دوران کی دھکم پیل کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here