سیف اور کرینہ کا بیٹے کی پہلی سالگرہ سادگی سے منانے کا فیصلہ

Saif and Kareena decided to celebrate the first birthday of his son with simplicity
Saif and Kareena decided to celebrate the first birthday of his son with simplicity

:ممبئی

بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور  ننھے بیٹے تیمور علی خان کی سالگرہ ’پٹودی پیلس‘ میں منانے محل پہنچ گئے ہیں۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان پیدائش کے بعد سے ہی شہ سرخیوں میں ہیں۔

اب تیمور علی خان کی 20 دسمبر کو پہلی سالگرہ منائی جائے گی جسے پٹودی خاندان نے اپنی محل نما حویلی میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان سمیت کئی خاندان کے افراد سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے بھارتی ریاست ہریانہ میں واقع پٹودی پیلس پہنچ چکے ہیں۔

800 کروڑ مالیت کی حویلی میں ننھے تیمور کی سالگرہ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں لیکن کرینہ کپور کے دادا ششی کپور کے انتقال کے باعث تقریب سادگی سے منعقد کی جائے گی۔

Pataudi Palace

دوسری جانب کرینہ کپور کی بہن کرشمہ کپور نے بھی انسٹاگرام پر پٹودی پیلس میں تیمور کی سالگرہ کی تیاریوں کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں محل میں ہونے والی تیاریاں دیکھی جاسکتی ہیں۔

سالگرہ کی تقریب میں ملائکہ اروڑہ، کرن جوہر، امریتا اروڑہ سمیت کئی ستارے شریک ہوں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here