سعید غنی کا مختلف بلدیاتی دفاتر کا دورہ

Saeed Ghani visits various municipal offices
Saeed Ghani visits various municipal offices

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے آج بھی مختلف بلدیاتی اداروں کا دورہ کیا اور عملے اور افسران کی حاضری چیک کی، انہوں نے لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں عملے کی حاضری پر ڈی جی کو شاباش بھی دی۔

وزیربلدیات سندھ سعید غنی لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پہنچے تو ڈی جی لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت تمام اسٹاف دفتر میں موجود تھا، اس موقع پر سعید غنی نے حاضری پر ڈی جی کو شاباشی دی اور انہیں بایو میٹرک سسٹم کے تحت حاضری یقینی بنانے کی ہدایات کی۔

سعید غنی ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر پہنچے تو ایڈیشنل ڈی جی ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت دیگرعملہ دفترمیں موجودتھا، وزیر بلدیات نے کہا کہ حاضری نسبتاَبہتر ہے اسٹاف روزانہ اپنے مقررہ وقت پر پہنچے، حاضری رجسٹر کے بجائے بائیو میٹرک سسٹم کو فعال بنایا جائے۔

وزیر بلدیات نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور واٹر اینڈ سیورج بورڈ کے دفاتر کا بھی دورہ کیا اور حاضری چیک کی۔

سعید غنی نے کہا کہ جن ڈائریکٹرز نے حاضری نہیں لگائی وہ غیر حاضر تصور ہوں گے، تمام افسران صبح 9 بجے حاضری لگائیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here