اسلام آباد ہائیکورٹ: سعد رفیق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

Saad Rafique files plea for protective bail in IHC
Saad Rafique files plea for protective bail in IHC

:اسلام آباد

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کردی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تحقیقات کررہا ہے جس سلسلے میں لیگی رہنما کو کئی بار طلب کرکے ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔

جیونیوز کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ نیب نے 20 مارچ کو پیراگون سٹی کی تفتیش میں طلبی کے نوٹس جاری کیے، نوٹس کے جواب میں 28 مارچ کو تحریری جواب اور متعلقہ دستاویزات جمع کرائیں، تفتیش کے طویل سیشن کے بعد نیب نے مزید دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی، نیب کی ہدایت پر 5 اپریل کو مزید دستاویزات بھی جمع کرائیں۔

درخواست میں کہا گیاہے کہ میں کبھی بھی پیراگون سٹی کا ڈائریکٹر یا شئیر ہولڈر نہیں رہا، وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی صورت میں دو ہفتے کا وقت دیا جائے ، عدالت نیب کو میرے خلاف تمام انکوائریز سے متعلق مطلع اور دو ہفتے تک مجھے گرفتار نہ کرنے کا حکم دے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں خواجہ سعد رفیق کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہےجس پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کریں گے۔

واضح رہےکہ نیب نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو گرفتار کیا ہے جس جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here