اسٹار فٹبالر رونالڈینو 2 خواتین سے بیک وقت شادی کریں گے

Ronaldinho to marry TWO women at the same time
Ronaldinho to marry TWO women at the same time

:برازیل

فٹبال کی دنیا کے عظیم برازیلین کھلاڑی رونالڈینو نے اب ایک اور منفرد کام کرنے کی ٹھانی ہے اور وہ 2 خواتین سے بیک وقت شادی کرنے جارہے ہیں۔

 برطانوی اخبار ‘مِرر’ کی رپورٹ کے مطابق بارسلونا کے سابق فٹبالر رونالڈینو رواں برس اگست میں اپنی دونوں ‘منگیتروں’ پریسلا کولہو اور بیٹرِز سوزا سے شادی کریں گے۔

اگرچہ رونالڈینو نے اس حوالے سے خود سے کبھی تصدیق نہیں کی، تاہم فٹبال اسٹار کے دوستوں کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین ان کی منگیتر ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بیٹرِز سے رونالڈینو کی ملاقات 2016 میں ہوئی، تاہم پریسلا سے ان کا تعلق کئی سال پہلے سے تھا۔

 مزید بتایا گیا کہ رونالڈینو نے گزشتہ برس جنوری میں دونوں خواتین کو پروپوز بھی ایک ہی دن، ایک ساتھ کیا تھا۔

Ronaldinho is planning to wed the pair in August
رونالڈینو دونوں خواتین کو تحائف بھی ایک جیسے دیتے ہیں—۔فوٹو/ بشکریہ مرر

رپورٹس کے مطابق دونوں خواتین کو رونالڈینو کی جانب سے 15 سو برطانوی پاؤنڈز کا ‘الاؤنس’ دیا جاتا ہے، جسے وہ اپنی مرضی سے خرچ کرسکتی ہیں۔

اس کے علاوہ 38 سالہ رونالڈینو دونوں خواتین کو تحائف بھی ایک جیسے دیتے ہیں۔

رونالڈینیو کی شادی ریو کے سانٹا مونیکا کونڈومینیم میں ایک نجی تقریب میں ہوگی، تاہم رپورٹ کے مطابق رونالڈینیو کی بہن ان کی 2 شادیوں کے خلاف ہیں اور انہوں نے شادی میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ پریسلا کولہو اور بیٹرِز سوزا کا تعلق بیلو ہوریزونٹے شہر سے ہے، جہاں رونالڈینو 2012 میں فٹبال کھیلا کرتے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here