حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ کی نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Reserves decision on the request of NAB for the physical remand of Hamza Shahbaz
Reserves decision on the request of NAB for the physical remand of Hamza Shahbaz

;لاہور

احتساب عدالت نے اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کو گزشتہ روز گرفتار کیا اور آج انہیں لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

حمزہ شہباز کی پیشی سے قبل نیب عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، احتساب عدالت کے اطراف سڑکوں کو کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا جب کہ ٹریفک متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

لیگی رہنما عظمی بخاری سمیت دیگر اراکین اسمبلی کو کمرہ عدالت کے باہر ہی روک لیا گیا۔

نیب حکام نے حمزہ شہباز کو گزشتہ روز ضمانت میں توسیع نہ ملنے پر ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا، ان پر منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے بیرون ملک سے آنے والی رقم کا ثبوت نہیں دیا، ان کے اکاؤنٹ میں 18 کروڑ روپے کی ٹرانزکشن ہوئی ہے، وہ 4 بار نیب میں پیش ہوئے لیکن بیرون ملک ترسیلات کا جواب نہیں دیا

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here