کنگنا کے ریمارکس پر عالیہ بھٹ کا جواب

Reply to Alia Bhatt on Remarks of Kanghna
Reply to Alia Bhatt on Remarks of Kanghna

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے ’گلی بوائے‘ میں اُن کی پرفارمنس پر کنگنا رناوت کے ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میں کنگنا کے کام کا بہت احترام کرتی ہوں اور میں اُن کی رائے کا بھی احترام کرتی ہوں‘‘ اگر وہ کسی چیز کو خاص انداز سے محسوس کرتی ہیں تو ضرور اُن کے پاس اس کی وجہ ہوگی۔

بھارتی اخبار کے مطابق عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ مجھے یاد ہے فلم راضی دیکھنے کے بعد انہوں نے کتنی تعریف کی تھی، میں صرف اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہوں، اگر میں نے اور سخت محنت کی تو ممکن ہے وہ دوبارہ میری تعریف کریں۔

کنگنا رناوت نے فلم ’گلی بواے‘ میں عالیہ بھٹ کی پرفارمنس کو اوسط درجے کی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے ساتھ موازنہ میرے لئے شرمندگی کی بات ہے۔

واضح رہے کہ ایک بھارتی ویب سائٹ نے حال ہی میں پول کرایا تھا، جس میں لوگوں سے 2019ء میں اب تک کسی بھی اداکارہ کی بہترین پرفارمنس کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔

منی کرنیکا میں پرفارمنس پر کنگنا رناوت 37فیصد کے ساتھ  آگے رہیں جبکہ عالیہ بھٹ کو 33فیصد ووٹ ملے۔

کنگنا رناوت سے جب عالیہ بھٹ کو ہرانے سے متعلق پوچھا گیا تو جواب دیا کہ گلی بوائے میں پرفارمنس پر موازنہ پر مجھے شرمندگی محسوس ہورہی ہے، اُس میں ہرانے والا کیا تھا۔۔۔اوسط درجے کے کام کو سراہنا بند کریں ورنہ پسندیدگی کی شرح کبھی نہیں بڑھے گی۔

اس سے قبل کنگنا رناوت نے عالیہ بھٹ اور دیگر اسٹارز پر الزام لگایا تھا کہ وہ مجھے اپنے پریمیرز میں شرکت کے لئے تو کہتے ہیں لیکن جب میری کسی فلم کا پریمئر ہوتا ہے تو اُس میں نہیں آتے۔

اس کے جواب میں عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ امید ہے وہ مجھے ناپسند نہیں کرتیں اور میں نہیں سمجھتی کہ وہ مجھے ناپسند کرتی ہیں۔ میں نے جو کچھ کیا وہ جان بوجھ کر اُنہیں اپ سیٹ کرنے کے لئے نہیں کیا، میں اُن سے ذاتی طور پر معذرت کرتی ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here