اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی توسیع کے خلاف درخواست مسترد

Rejects petition against expansion of US embassy in Islamabad
Rejects petition against expansion of US embassy in Islamabad

:اسلام آباد

سپریم کورٹ نے امریکی سفارتخانے کی توسیع کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

 چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے امریکی سفارتخانے کی توسیع کےخلاف درخواست کی سماعت  کی، دوران سماعت  درخواستگزار بیرسٹر ظفر اللہ نے موقف اپنایا کہ امریکی سفارت خانے میں 56 ایکڑ پر امریکی فوجیوں کے لیے خصوصی کنٹونمنٹ بنائی گئی ہے جب کہ اضافی جگہ پر ہوٹل بھی بنایا گیا جو خلاف قانون ہے۔ امریکی سفارت خانے نے امداد دینے کے نام پر زمین حاصل کی تھی۔ 

سپریم کورٹ نے درخواستگزار کا موقف سننے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملات عدالتوں میں آنے والے نہیں یہ معاملہ ڈپلومیٹک نوعیت کا ہے جبکہ یہ پالیسی کا معاملہ ہے جس سے درخواست گزار کا حق متاثر نہیں ہوا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here