ریحام خان کا عمران خان، مراد سعید اور حمزہ علی عباسی پر ہم جنس پرستی کا الزام

Reham Khan Alleges Imran Khan Of Being Homosexual
Reham Khan Alleges Imran Khan Of Being Homosexual

:اسلام آباد

ریحام خان کی کتاب مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کیے ہوئے ہے۔ ریحام خان کی کتاب سے متعلق ہونے والے کچھ انکشافات نے پاکستانی قوم کو حیرت میں بھی مبتلا کر دیا ۔ریحام خان نے عمران خان ، مراد سعید اور حمزہ علی عباسی پر ہم جنس پرستی کا الزام عائد کیاجس کے جواب میں مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کا کہنا تھا کہ مجھے ریحام خان اور ان کی کتاب میں مجھ سمیت ہر کسی سے متعلق لکھے گئے کسی گھناؤنی بات کے جواب میں کچھ نہیں کہنا۔انہوں نے کہا کہ یہ سب اتنا شرمناک ہے کہ اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ صاف نظر آ رہا ہے کہ ریحام خان کی ان باتوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ ریحام خان اور ان کے مددگاروں نے تمام حدیں عبور کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اینکر شہزاد اقبال نے ریحام خان کی کتاب سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان،، حمزہ علی عباسی اور مراد سعید پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔ریحام خان نے اپنی کتاب میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان،،حمزہ علی عباسی اور مراد سعید پر ہم جنس پرست ہونے کا الزام عائد کیا اور اپنی کتاب میں واضح طور پر لکھا ہے کہ عمران خان،،مراد سعید اور حمزہ علی عباسی کے آپس میں تعلقات تھے،اور ان تینوں کے ہم جنس پرستی کے معاملات تھے۔۔ریحام خان نے اپنی کتاب میں لکھا کہ جب مراد سعید اور حمزہ علی عباسی بنی گالا آتے تھے تو وہ عمران خانسے تہنائی میں ملاقاتیں کرتے تھے۔ریحام خان کا کتاب میں کہنا ہے کہ مجھے گھر کے ملازم بتاتے تھے کہ آپ کی غیر موجودگی میں حمزہ علی عباسی اور مراد سعید نے عمران خانکو اکیلے نہیں رہنےد یا۔ ریحام خان کے عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر عائد کیے جانے والے گھناؤنے الزامات کی وجہ سے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہاہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی ریحام خان کی جانب سے عائد کیے جانے والے ان الزامات کی مذمت کی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here