رضا ربانی کو سینیٹ کی ٹکٹ بلاول کے کہنے پر ملی: خواجہ آصف

Khawaja Asif
Khawaja Asif

:سیالکوٹ

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ  آصف زرداری نےرضاربانی کوسینیٹ کی ٹکٹ بھی نہیں دی تھی اور ان کو ٹکٹ بلاول بھٹو کے کہنے پر ملی۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ لوگ اقتدار کے لیے صبح کچھ اور شام کو کچھ کرتے ہیں، عمران خان نے زرداری کے خلاف بات کی، اب 13 سینیٹرز دے دیئے، عوام عمران کا معیار معلوم ہے، وہ اقتدار کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بے نظیر اور بھٹو سے وابستہ لوگ زرداری کے وارے میں نہیں، آصف زرداری نےرضاربانی کوسینیٹ کی ٹکٹ بھی نہیں دی تھی، ان کو  ٹکٹ بلاول بھٹو کے کہنے پر ملی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here