راولپنڈی: نیب نے سابق چیئرمین سی ڈی اے اور ممبر فنانس کو گرفتار کرلیا

Rawalpindi NAB arrested former Chairman CDA and Member Finance
Rawalpindi NAB arrested former Chairman CDA and Member Finance

:راولپنڈی

نیب نے سابق چیئرمین سی ڈی اے عنایت الٰہی اور سابق ممبر فنانس سعید الرحمان کو گرفتار کرلیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق چیئرمین سی ڈی اے عنایت الٰہی اور سابق ممبر فنانس سی ڈی اے سعید الرحمان کو گرفتار کرلیا۔

نیب ذرائع کے مطابق دونوں افراد پر شکر پڑیاں کمپلیکس کی تعمیر کے دوران اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں افراد کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو بھی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here