رنویر سنگھ کی دپیکا کے والد سے ملاقات، قیاس آرائیوں کا بازار گرم

Ranveer Singh met with father of Deepika Padukone
Ranveer Singh met with father of Deepika Padukone

:ممبئی

ابھی بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی شادی کا ہنگامہ تھما نہیں تھا کہ اس حوالے سے قیاس آرائیاں ہونے لگیں کہ شاید رنویر سنگھ بھی انوشکا کے نقش قدم پر چلنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

حال ہی میں رنویر نے دپیکا پڈوکون کے والد پرکاش پڈوکون سے ملاقات کی اور اس موقع پر لی گئی سیلفی انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی۔

اس موقع پر رنویر نے گرے رنگ کا سوٹ پہنا، جس سے یہ قیاس آرائیاں ہونے لگیں کہ شاید دپیکا کے والد سے ان کی یہ ملاقات کچھ ‘خاص’ تھی۔

prakash Padukone and Ranveer Singh
prakash Padukone and Ranveer Singh

واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور بالی وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کی دوستی کی خبریں کافی عرصے سے گرم ہیں اور مداحوں کو اس بات کا انتظار ہے کہ کب یہ اسٹار جوڑی ایک ہوگی۔

 لیکن ہندوستان ٹائمز کی ایکرپورٹ کے مطابق معاملہ دراصل کچھ اور تھا۔

رپورٹ کے مطابق رنویر نے بنگلورو میں ‘پڈوکون-ڈریوڈ سینٹر فار ایکسیلنس’ کے ایک ایونٹ میں شرکت کی، جہاں بھارتی اسپورٹس اسٹار راہول ڈریوڈ، ابھیناو بندرا، گیت سیٹھی اور وشوانتھن آنند بھی موجود تھے۔

اس ایونٹ میں رنویر دپیکا کے والد پرکاش پڈوکون سے بھی ملے، جو بھارت کے مشہور بیڈمینٹن اسٹار ہیں۔

اس ایونٹ میں شرکت کے موقع پر رنویر نے ہر اسپورٹس اسٹار کے ساتھ لی گئی تصویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

رنویر سنگھ فی الوقت سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایات میں بننے والی فلم ‘پدماوتی’ کی ریلیز کے انتظار میں ہیں، جس کی نمائش کافی تنازعات کے بعد موخر کی جاچکی ہے۔

اس فلم میں رنویر کے ہمراہ دپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

‘پدماوتی’ کے علاوہ بھی رنویر کچھ اور فلم پراجیکٹس میں مصروف ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here