کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز کا چھاپہ، ایک اہلکار شہید

Rangers raid in Korangi area of Karachi, an official martyred
Rangers raid in Korangi area of Karachi, an official martyred

:کراچی

کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا جس کے دوران ایک رینجرز اہلکار شہید ہوگیا۔

رینجرز حکام کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کی موجودگی پر چھاپہ مارا گیا تھا۔

چھاپے کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار الیاس شہید جبکہ ابراہیم زخمی ہوگیا جسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

رینجرز حکام کے مطابق پولیس اور رینجرز کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے جبکہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

مقابلے کے بعد سرچ آپریشن میں تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here