کراچی:قربانی کی بیل کےساتھ اسلحے کی نمائش کرنیوالا شہری رینجرز کے ہاتھوں گرفتار

Rangers arrest man brandishing weapon while walking cows in Karachi
Rangers arrest man brandishing weapon while walking cows in Karachi

:کراچی

عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی ملک بھر میں جانوروں کی خریداری کے سلسلے میں بھی تیزی آگئی ہے، ایسے میں شہرِ قائد کے ایک باسی کو قربانی کے جانور کے ساتھ ہتھیار لے کر چلنا مہنگا پڑگیا اور رینجرز نے اسے گرفتار کرلیا۔

ہوا کچھ یوں کہ کراچی کے علاقے جمشید روڈ پر ایک شخص اپنی گائے کو ٹہلانے کے لیے نکلا، لیکن اس کے ہاتھ میں پستول بھی موجود تھا۔

اس حوالے سے اطلاع ملنے پر رینجرز اہلکار فوراً موقع پر پہنچ گئے اور مسلح شخص کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق رینجرز نے شہری کو کھلے عام اسلحے کی نمائش پر حراست میں لیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here