رنبیر کپور بیماری کے باعث فلمی دنیا سے دور

Ranbir Kapoor rest from the film due to illness
Ranbir Kapoor rest from the film due to illness

:ممبئی

بالی وڈ اداکار رنیبر کپور نے ٹائیفائڈ کے باعث فلمی مصروفیات سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

رنبیر کپور ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’براہم سترا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے مدمقابل عالیہ بھٹ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

چاکلیٹی ہیرو نے فلم میں اپنے کردار کی تیاری کے لیے اسرائیل میں بھی تربیت حاصل کی تھی اور مارشل آرٹ کی خصوصی ٹریننگ کے لیے وہ لندن بھی گئے تھے۔

لیکن اب رنبیر کپور کو ٹائیفائڈ نے آگھیرا ہے جس کے باعث وہ گھر تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔

اداکار کئی دن سے بخار میں مبتلا تھے اور جب میڈیکل چیک اپ کے دوران ان کے ٹیسٹ کیے گئے تو ٹائیفائیڈ کا مرض تشخیص ہوا جس کی وجہ سے ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

بیماری کے باعث رنبیر نے فلمی مصروفیات سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلی ہے جس کی وجہ سے ان کی فلموں کی شوٹنگ بھی رک گئی ہے۔

رنبیر کپور بیماری کے باعث سابقہ دوست دپیکا پڈوکون کے ساتھ ریمپ پر واک بھی نہیں کرسکیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here