رمیز راجا پی ایس ایل کا فائنل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان دیکھنے کے خواہشمند

Rameez Raja final PSL wants to see between Lahore and Karachi Kings qlndrz
Rameez Raja final PSL wants to see between Lahore and Karachi Kings qlndrz

:دبئی

 قومی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آئی سی سی پینل میں شامل نامور کمنٹیٹر رمیز راجا نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان دیکھنا چاہتے ہیں۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے ابتدائی 2 سیزن میں بھرپور کارکردگی دی اور اس مرتبہ وہ ایونٹ اپنے نام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

رمیز راجا نے کہا کہ وہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھ رہے ہیں اور مستقبل کا ٹیلنٹ ان دو ٹیموں سے سامنے آسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے دوران ان کی نظریں شاہین آفریدی، صاحبزادہ فرحان، ابتسام شیخ، جنید خان، وہاب ریاض اور حسن علی پر ہوں گی۔

ایک سوال پر رمیز راجا نے کہا کہ بیٹنگ کا شعبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ناقص ہے اور وہ پرامید ہیں کہ پی ایس ایل سے قومی ٹیم کے بیٹنگ کے خلا کو پورا کیا جاسکے گا

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here