شادی میں ڈالر، ریال اور موبائل فون کی برسات

Rain of Dollars and Riyal at Khanpur wedding
Rain of Dollars and Riyal at Khanpur wedding

:خان پور

ہم نے اکثر اوقات شادی بیاہ یا خوشی کی تقریبات میں لوگوں کو پیسے لٹاتے دیکھا ہے اور باراتیوں پر پھول نچھاور کرنا بھی ایک عام سی بات ہے۔

لیکن رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں اُس وقت کچھ الگ ہی منظر دیکھنے کو ملا جب باراتیوں نے پھول اور ملکی پیسے نچھاور کرنے کے بجائے غیر ملکی کرنسی کے ساتھ ساتھ موبائل فون کے ڈبے بھی لٹائے۔

Barati giving Foreign currency to local peoples
Barati giving Foreign currency to local peoples

ہوا کچھ یوں کہ شجاع آباد سے خان پور آنے والے باراتیوں نے خوشی کے اظہار کے لیےکچھ منفرد انداز اپنایا اور مقامی افراد پر ایک ایک ڈالر اور ریال نچھاور کیے گئے۔

یہ ہی نہیں اس موقع پر موبائل فونز بھی لٹائے گئے۔

Riyal and mobile phone

اب باراتیوں نے یہ سب خوشی میں کیا یا دکھاوے میں لیکن جس کسی کے ہاتھ ریال، ڈالر یا موبائل فون لگا، اس کی صحیح معنوں میں عید ہوگئی۔

One Doller in pakistani wedding

اور اس سب کے بعد دلہا اور باراتیوں نے دلہن سمیت خوشی خوشی واپس شجاع آباد کا رخ کیا۔

Rain of Dollars and Riyal at Khanpur wedding
Rain of Dollars and Riyal at Khanpur wedding

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here