ٹاؤنٹن میں بارش کا امکان چھٹ گیا، پاک آسٹریلیا مکمل میچ ہونے کا امکان

Rain not expected during Pakistan vs Australia World Cup 2019 match
Rain not expected during Pakistan vs Australia World Cup 2019 match

:لندن

برطانیہ کا موسم پاکستان کی بیٹنگ لائن کی طرح ہے جو ہر کسی کو حیران کر دیتا ہے اور محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں بظاہر غلط ثابت ہورہی ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹاؤنٹن کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ سے متعلق امکان ظاہر کیا جارہا ہے بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں اور یہ میچ مکمل ہوسکے گا۔

ٹاؤنٹن میں گزشتہ روز کی بارش تھمنے کے بعد سخت سردی ہے اور آج میچ کے روز بھی ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی اور دھوپ غائب رہے گی۔

توقع ہے کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو جائے گا تاہم میچ کے دوران ہلکی بارش ہوسکتی ہے لیکن میچ مکمل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بارش کی وجہ سے اب تک تین میچوں میں ایک بھی گیند پھینکی نہیں جا سکی اور ٹاؤنٹن میں پاکستان آسٹریلیا کے میچ کے بارے میں خدشات تھے کہ یہ میچ بھی بارش کی نذر ہوجائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here