لاہور میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرآب

Rain in Lahore, flooded lowlands
Rain in Lahore, flooded lowlands

:لاہور

شہر اور گرد و نواح میں مون سون بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔

 لاہور میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکاسی آب کا کام شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب شہر میں لیسکو کے 139 فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جس کی وجہ سے نصف سے زائد شہر بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی کےلیے کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور میں طوفانی بارش ہوئی تھی جس میں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here