رحیم یار خان: رکشہ چلا کر بچوں کی کفالت کرنے والی باہمت خاتون

Rahim Yar Khan, Rubina drives rickshaw to support children
Rahim Yar Khan, Rubina drives rickshaw to support children

:رحیم یار خان

کہتے ہیں کہ وقت سب سے بڑا استاد ہے، جو مشکل حالات سے نمٹنے کا گُر بھی سکھا دیتا ہے۔

صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی روبینہ بی بی بھی ایسی ہی ایک خاتون ہیں، جنہوں نے شوہر کے انتقال کے بعد مشکل وقت دیکھا لیکن اپنے حوصلے بلند رکھے اور ایک مشکل ذریعہ معاش اپناتے ہوئے رکشہ چلانے لگیں۔

رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کی رہائشی روبینہ کی 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، جو اپنے شوہر کی وفات کے بعد بچوں کی کفالت اور انہیں اعلیٰ تعلیم دلوانے کے لیے خود میدان میں اتر آئیں۔

روبینہ کے مطابق جب انہوں نے رکشہ چلانے کا آغاز کیا تو لوگوں نے بہت باتیں کیں، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری
روبینہ کے مطابق جب انہوں نے رکشہ چلانے کا آغاز کیا تو لوگوں نے بہت باتیں کیں، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری

روبینہ گزشتہ 2 سال سے رکشہ چلا کر نہ صرف بچوں کا پیٹ پال رہی ہیں بلکہ ان کے تعلیمی اخراجات بھی نہایت ذمہ داری سے اٹھا رہی ہیں۔

وہ ہر روز اپنے اور محلے کے بچوں کو اسکول پہنچاتی اور واپس لاتی ہیں، جس کے بعد کا وقت وہ بازار میں سواریوں کے لیے رکشہ چلا کر گذارتی ہے۔

اس حوالے سے روبینہ کا کہنا ہے کہ ‘جب میں نے رکشہ چلانا شروع کیا تو لوگوں نے بہت باتیں کیں لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری’۔

روبینہ کا مقصد اپنے اور اپنے بچوں کے لیے باعزت زندگی اور روشن مستقبل کا حصول ہے اور وہ اپنے مقصد کے حوالے سے فولادی عزم رکھتی ہیں۔

Rubina

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here