بھارت مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کی جانب بڑھ رہا ہے، اسے روکنا ہو گا: شاہ محمود

Qureshi calls for intervention, says India heading towards genocide in occupied Kashmir
Qureshi calls for intervention, says India heading towards genocide in occupied Kashmir

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کی جانب برھ رہا ہے، دنیا کو اسے روکنا ہو گا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے ہمراہ ہفتہ وار پریس بریفنگ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوامی مزاحمت کی کال کو ناکام بنانے کے لیے قتل عام کے منصوبے بنا رہا ہے۔

امریکا کی غیر سرکاری تنظیم کا حوالہ دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جینو سائیڈ واچ نے الرٹ بہت سوچ سمجھ کر جاری کیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بہت بگڑ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے لوگ مجبوراً حالات اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں، بھارت قتل عام کی جانب بڑھ رہا ہے، دنیا کو اسے روکنا ہو گا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here