کوئٹہ: گیس لیکیج کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور دو زخمی

Quetta: Two people killed and two others injured in the incident of gas leakage
Quetta: Two people killed and two others injured in the incident of gas leakage

:کوئٹہ

گیس لیکیج کے دو الگ الگ واقعات میں دم گھٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 2 جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق کوئٹہ کے علاقے کلی دیبہ میں ایک مکان میں گیس بھر گئی جس کے نتیجے میں دم گھٹننے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دونوں افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مرنے والے دونوں افراد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازم تھے جن کی شناخت کلو اور محمد انور کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب پولیس لائن کے کوارٹر میں بھی گیس لیکیج کا واقعہ پیش آیا جس میں دو پولیس اہلکار وقار اور راشد اقبال جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے بولان میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here