نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کردیا

Punjab Opposition Leader Hamza Shehbaz presented before accountability court
Punjab Opposition Leader Hamza Shehbaz presented before accountability court

:لاہور

قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثوں منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کردیا۔

نیب احتساب عدالت سے حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گا، حمزہ شہباز کی پیشی سے قبل نیب عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے اطراف سڑکوں کو کنٹینرز، رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

ایم اے او کالج سے سیکرٹریٹ چوک تک لوئر مال کی دونوں سڑکیں بند ہیں اور ٹریفک متبادل راستوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

لیگی رہنما عظمی بخاری سمیت دیگر اراکین اسمبلی کو کمرہ عدالت کے باہر ہی روک لیا گیا۔

نیب حکام نے حمزہ شہباز کو گزشتہ روز ضمانت میں توسیع نہ ملنے پر ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا، ان پر منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے بیرون ملک سے آنے والی رقم کا ثبوت نہیں دیا، ان کے اکاؤنٹ میں 18 کروڑ روپے کی ٹرانزکشن ہوئی ہے، وہ 4 بار نیب میں پیش ہوئے لیکن بیرون ملک ترسیلات کا جواب نہیں دیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here