پی ٹی وی حملہ کیس: عمران خان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش

PTV Attack Case: Imran Khan presents in Counter Terrorism court
PTV Attack Case: Imran Khan presents in Counter Terrorism court

:اسلام آباد

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 4 مختلف مقدمات میں طلبی پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوگئے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عمران خان کے خلاف 2014 کے دھرنے کے دوران دائر کیے گئے چار مقدمات کی سماعت جاری ہے، عدالت نے انہیں 12 بجے تک پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

عدالت کے طلب کیے جانے پر عمران خان آج پانچویں مرتبہ پیش ہوئے۔

آج ہونے والی سماعت میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہ ہوئے جن کی جگہ معاون وکیل شاہد گوندل عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان کےخلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس سمیت سابق ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو پر تشدد کا کیس بھی شامل ہے۔

١٣ دسمبر کو ہونے والی گزشتہ سماعت میں ان چاروں مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 2 جنوری تک توسیع کی گئی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here