چائے والا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بن گیا

PTI’s ‘chaiwala’ MNA brews change in traditional politics
PTI’s ‘chaiwala’ MNA brews change in traditional politics

:اسلام آباد

چائے بناکر روزی روٹی کمانے والا محنت کش گل ظفر خان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بن گیا۔

این اے 41باجوڑ سے منتخب ہونے والے گل ظفر خان کا کہنا ہے حلقے میں تعلیم کا فروغ اور عوامی خدمت اس کی اولین ترجیح ہو گی۔

گل ظفرخان اندرون راولپنڈی میں ایک ہوٹل پر چائے بناتے تھے، اب قومی اسمبلی میں قانون سازی کریں گے۔

اپنے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چائے بنانا میرا پیشہ ہے، یہی کام کرتے ہوئے آج ایم این اے بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا ہدف ہے کہ قوم کے بچوں کو سیاست میں لاؤں۔

گل ظفر نے کہا کہ ان کے پاس ایک ہی موقع ہے کہ اپنے علاقے کے مسائل حل کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے انتھک محنت کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here