میٹرو پروجیکٹس کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ، فواد چوہدری

PTI government to investigate cost of metro projects: Chaudhry
PTI government to investigate cost of metro projects: Chaudhry

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میٹروپروجیکٹس پرآنےوالی لاگت کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔3میٹروپروجیکٹس پر8 ارب روپےسبسڈی کی مدمیں خرچ ہوتےہیں جبکہ اسلام آبادمیٹرو پر4اشاریہ 2 ارب روپے کی سبسڈی حکومت دیتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ان میٹرو پروجیکٹس پر سبسڈی دینےسےانکارکردےتویہ پروجیکٹ آج ہی بند ہوجائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پشاور میٹروپروجیکٹ 67 ارب روپے میں مکمل ہوگا،پروجیکٹ پر حکومت کوئی سبسڈی نہیں دے گی،لاہورمیٹرو کی بسیں کرائےپرہیں جبکہ پشاورمیٹرو کی بسیں اپنی ہیں، ملتان میٹرو کا مکمل کرایہ 5کروڑ روپے ہے اور مکمل سبسڈی 2اشاریہ 1ارب روپے ہےتاہم حکومت پنجاب کوتینوں میٹروز پر 8ارب روپے خرچ کرنا پڑتاہے ۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ اورنج لائن ٹرین پروجیکٹ 250ارب روپے تک پہنچ چکا ،اس خرچے میں خیبر سے کراچی کا ریلوے ٹریک ڈبل ہوسکتا تھاجبکہ پروجیکٹ کیلئے حکومت کو ساڑھے 3ارب روپے سبسڈی دینی پڑیگی تاہم پشاور کے منصوبے میں حکومت کو سبسڈی نہیں دینی پڑ رہی اور یہ تین شہروں کے پبلک پروجیکٹس ناقص بنائے گئے ۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here