پی ٹی آئی اور یونین کونسل کا مستقبل

PTI decides to give development funds to the Union Council
PTI decides to give development funds to the Union Council

:لاہور

باوثوق ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایک اہم اجلاس میں اصولی فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں قومی و صوبائی اراکین کو ترقیاتی فنڈز نہیں دیے جائیں گے  بلکہ ترقیاتی فنڈز براہ راست  نچلی سطح پر موجود یونین کونسل کے لیول پر تقسیم کیے جائیں گے اور عوام کی بنیادی ضروریات جس میں سڑکیں  سیورج، صاف پانی ، بچوں کے پارک اور سٹریٹ لائٹ وغیرہ کے کام کا مکمل اختیار یونین کونسل کے پاس ہو گا۔

اسطرح بادی النظر میں احساس ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی عنقریب پاکستان بھر کے تمام یونین کونسل کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو پی ٹی آئی میں شامل کر لے گی یا تمام یونین کونسل کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں گے اور آج تک ان کا دیرینہ مسئلہ تھا کہ انہیں فنڈز نہیں دیے جا رہے تھے ، وہ اب عمران خان کی بدولت پایہ تکمیل کو پہنچیں گے اور عوام کے بنیادی حقوق اور بنیادی کام عوام کے دروازے پر یونین کونسل کے ذریعے پیش کیے جائیں گے۔

نواز شریف کے دورِ حکومت میں ترقیاتی فنڈز کا اخیتار ایم این اے اور ایم پی اے کے پاس ہوتا تھا اور وہ اپنی مرضی سے فنڈز کو استعمال کرتے تھے  جس کا کوئی حساب کتاب نہیں ہوتا تھا۔

 آغا وقاراحمد خان

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here