پی ایس پی نے الیکشن 2018 کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

PSP announces candidates for Election 2018
PSP announces candidates for Election 2018

:کراچی

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) نے الیکشن 2018 کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

یہ اعلان پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کراچی میں جنرل ورکرز کنونشن سے اجلاس کے دوران کیا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ڈپٹی میئر ارشد وہرہ این اے 254 سے جبکہ ڈاکٹر عطا این اے 255 اور عادل صدیقی این اے 256 سے امیدوار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ افتخار اکبر رندھاوا این اے 252، حفیط الدین این اے 250 اور یوسف شاہوانی 248 سے امیدوارہوں گے۔

مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ فوزیہ قصوری این اے 247، اعجاز احمد این اے 246، سابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمداین اے 245 جبکہ سعید شفیق این اے 244 سے امیدوارہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مزمل قریشی این اے 243، حسن صابر این اے 242، قاری اشفاق این اے 236 جبکہ آفاق جمال این اے 237 سے پی ایس پی کے امیدوار ہوں گے۔

چیئرمین پی ایس پی نے بتایا کہ این اے 238 سے راؤ محمد زبیرجبکہ این اے 239 سے سید ندیم رازی بھی الیکشن کے لیے امیدوار ہوں گے۔

مصطفیٰ کمال کے مطابق این اے 240 سے آصف حسنین جبکہ این اے 241 سے دانش خان پی ایس پی کے امیدوار ہون گے۔

اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے بھی امیدواروں کا اعلان کیا۔

’سندھ سب کا ہے اور کراچی پاکستان کے ماتھے کا جھومر‘

کنونشن سے خطاب میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم نے سرجھکا کرپاکستان کے لیے قربانی دی، ہمیں پورا گنا جائے اور 70لاکھ کم نہ کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سب کا ہے اور کراچی پاکستان کے ماتھے کا جھومرہے۔

انہوں نے کہا کہ جس کو تم نے ووٹ دے کر منتخب کرایا اسی نے تمہارے حق پرڈاکا مارا۔

اس موقع پر پارٹی رہنما انیس قائم خانی نے کہا کہ جب ہم وطن لوٹے تو مخالفین سمجھے ہم واپس چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال نے کراچی بنایا اب سندھ بنائیں گے اور وزیراعظم بن کر ملک کی خدمت کریں گے۔

کنونشن کے دوران پی ایس پی نے الیکشن کے لیے پارٹی نغمہ بھی جاری کیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here