پی ایس ایل: وہاب ریاض کا نیا اسٹائل سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا

PSL3 Wahab Riaz new style became a topic of discussion on social media
PSL3 Wahab Riaz new style became a topic of discussion on social media

:دبئی

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود کرکٹ کے دیوانے اس کے سحر میں مبتلا ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

پی ایس ایل تھری میں چوکوں اور چھکوں کی بارش کو دیکھنے کو ملتی ہی ہے لیکن افتتاحی میچ میں ایک چیز جس پر سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہوا وہ پشاور زلمی کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کی مونچھوں کا ڈیزائن تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے محمد حفیظ نے اپنے ساتھ وہاب ریاض کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’’پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں جانے کے لیے اور اپنے پہلے میچ کے لیے ہم تیار ہیں تاہم وہاب ریاض کے نئے لُک کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا‘‘۔

حفیظ کی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا میں وہاب ریاض کی مونچھیں موضوع بحث بن گئی اور صارفین نے اپنے اپنے انداز میں اس پر تبصرہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here