پی ایس ایل 3: آج مزید 2 میچز کھیلے جائیں گے

PSL3: 2 matches will be played today
PSL3: 2 matches will be played today

:دبئی

پاکستان سُپر لیگ میں آج مزید دو میچز کھیلے جائیں گے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ملتان سلطانز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے۔

آج کھیلا جانے والا پہلا میچ ایونٹ کا چھٹا میچ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا جس میں ایونٹ میں دو مرتبہ کامیابی حاصل کرنے والی ملتان سلطانز اپنا تیسرا میچ اسلام آباد یونائیٹیڈ کے خلاف کھیلے گی۔

ایونٹ کا آٹھواں میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here