پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہوگی

PSL Trip Trophy ceremony will be held today
PSL Trip Trophy ceremony will be held today

:دبئی

پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں شامل ٹیمیں دبئی پہنچ گئیں جہاں آج ٹرافی کی رونمائی ہوگی۔

متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لئے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور ایونٹ میں شامل ٹیمیوں کے کپتان دبئی پہنچ چکے ہیں۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ٹرافی کی تقریب رونمائی سجائی جائے گی جس میں فرنچائز مالکان، مینجمنٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لایا جائے گا جہاں تمام ٹیموں کے کپتان اس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں گے۔

پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب 22 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوگی جس کے بعد ایونٹ کا افتتاحی میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here