کراچی: منگھوپیر سے 6 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد، لواحقین کا احتجاج

6-year-old girl found dead in Karachi violence, protest6-year-old girl found dead in Karachi violence, protest
6-year-old girl found dead in Karachi violence, protest

:کراچی

شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں کچرا کنڈی سے ملنے والی 6 سالہ بچی کی شناخت رابعہ کے نام سے ہوگئی۔

پولیس کے مطابق بچی اورنگی ٹاؤن بلوچ پاڑہ کی رہائشی ہے، جو اتوار (15 اپریل) کو گھر سے کھیلنے کے لیے نکلی تھی اور اس کے بعد لاپتہ ہوگئی تھی۔

پولیس کے مطابق بچی کے والد نے تھانہ اورنگی ٹاؤن میں گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

تاہم گذشتہ روز بچی کی تشدد زدہ لاش منگھو پیر میں ایک کچرا کنڈی سے برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق بچی کے ڈی این  اے کے سیمپل لے لیے گئے ہیں اور رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات میں پیش رفت ہوسکے گی۔

دوسری جانب بچی کے لواحقین نے آج احتجاج کرتے ہوئے کٹی پہاڑی جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی۔

مظاہرین سے مذاکرات کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی کٹی پہاڑی پہنچی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here