ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع فیصلے کیخلاف مقبوضہ بیت المقدس میں احتجاج

Protest in the occupied Jerusalem
Protest in the occupied Jerusalem

ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع فیصلے کے خلاف مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں نے احتجاج کیا۔ مسجد اقصیٰ میں سینکڑوں افراد سڑکوں پر آ گئے۔
بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ مظاہرین نے ترکی کے جھنڈے اور ترک صدر کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔
احتجاج میں بڑی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے سڑک پر ٹائر بھی نذر آتش کیے۔ مظاہرین نے ترکی کےجھنڈے اور ترک صدر کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں قابض اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے تشدد کا روایتی ہتھکنڈا اپنایا اسرائیلی فوج کی جانب سے مظاہرے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 56 فلسطینی زخمی ہو گئے.

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here