سوشل میڈیا پر مقبول اداکارہ پریا پرکاش مشکل میں پھنس گئی

Priya Parkash, a popular actress on social media, caught in difficulty
Priya Parkash, a popular actress on social media, caught in difficulty

:ممبئی

سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی اداکار پریا پرکاش مشکل میں پھنس گئیں اور ان پر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اداکارہ پریا پرکاش بھارت کی مقامی ’ملیالم‘ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں اور ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے مخصوص انداز کے باعث شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔

اداکارہ کی پہلی فلم’اورو آدار لو‘ کا ایک گیت گزشتہ دنوں جاری کیا گیا تھا جس میں ان کے انداز نے سب کے دل موہ لیے تھے اور راتوں رات یہ چند سیکنڈ کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

پریا پرکاش کو اب اسی فلمی گیت کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بھارتی حیدر آباد میں ان پر مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر مقدمے کے اندارج کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گیت کی شاعری سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا گیا جس کے بعد فلم کی اداکارہ پریا پرکاش، فلمساز اور دیگر پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے بھی مسلمان اسکالرز سے تحقیق کے بعد کسی قسم کی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here