رات کی تاریکی میں جیل کا دورہ سوالیہ نشان ہے

Prison visits at night is questionable
Prison visits at night is questionable

صوبائی مشیر اطلاعات وقانون مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ رات کی تاریکی میں وزیر جیل خانہ پنجاب کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ سوالیہ نشان ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ زوار حسین نے رات کی تاریکی میں چھ نامعلوم افراد کے ہمراہ کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا۔

اس پر مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا کہ کوٹ لکھپت جیل میں کالعدم تنظیموں کے علاوہ سنگین جرائم میں ملوث قیدی سزا کاٹ رہے ہیں، رات کے اندھیرے میں قیدیوں سے ملاقات کیا معنی رکھتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر کا اس طرح جیل کا دورہ کرنا نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے۔

مرتضٰی وہاب نے مزید کہا کہ جرا ئم میں ملوث افراد کے ساتھ رات کی تاریکی میں ملاقات ملکی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک پہلے ہی وطن دشمن عناصر کے ہاتھوں زخم خوردہ ہے، صوبائی وزیر کے جیل کے مشکوک دورہ کے پس پردہ کیا مقاصد ہیں؟

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here