چرچ میں اونگھتے ہوئے شہزادہ ولیم سب کی توجہ کا مرکز بن گئے

Prince William Caught Falling Asleep During Service Days After Royal Baby's Birth
Prince William Caught Falling Asleep During Service Days After Royal Baby's Birth

:لندن

برطانوی شہزادہ ولیم کے ہاں حال ہی میں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی، لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ننھے شہزادے نے انہیں رات بھر اتنا تھکایا  کہ اگلے روز چرچ میں تقریب کے دوران وہ اونگھنے لگے۔

شہزادہ ولیم نے  اپنے بھائی شہزادے ہیری اور ان کی منگیتر میگھن مارکل کے ساتھ چرچ میں ایک تقریب میں شرکت کی جہاں وہ اونگھتے ہوئے پائے گئے۔

اس دوران ایک موقع ایسا بھی آیا کہ شہزادہ ولیم نے چند لمحے کے لیے آنکھیں بند کرلیں اور سوگئے، لیکن یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی شہزادے ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے شاہی خدمات انجام دینے سے بھی چھٹی لے رکھی تھی۔

یہی وجہ ہے کہ زیرِ نظر تصویر دیکھ کر لگ رہا ہے کہ ننھے مہمان نے شہزادہ ولیم کو کافی تھکا دیا ہے۔

Prince William with Prince Harry and Meghan markle
شہزادہ ولیم اپنے بھائی شہزادے ہیری اور ان کی منگیتر ادکارہ میگھن مارکل کے ساتھ چرچ میں موجو
خیال رہے کہ یہ بچہ تخت نشینی کے لیے پانچویں نمبر پر ہے، اس فہرست میں سب سے پہلے شہزادہ چارلس ہیں جن کے بعد شہزادہ ولیم، شہزادہ جارج اور شہزادی شارلٹ نومولود بچے سے پہلے تخت نشینی کے حقدار ہوں گے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here