وزیراعظم آج جھنگ میں ایل این جی پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Prime Minister to lay foundation stone of LNG power plant in Jhang today
Prime Minister to lay foundation stone of LNG power plant in Jhang today

:لاہور

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج جھنگ میں ایل این جی پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

پاور پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی شرکت کریں گے۔

جھنگ پاور پلانٹ چین اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے لگایا جارہا ہے، منصوبے کی تکمیل سے 26 ماہ میں 1263 میگاواٹ بجلی سسٹم میں آئے گی، 14 ماہ میں 810 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔

ایل این جی پاور پلانٹ تریموں بیراج کے قریب بنایا جارہا ہے، پاور پلانٹ پر اخراجات کا تخمینہ 80 کروڑ ڈالر لگایا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here