وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نیپال کے سابق وزیراعظم کی ملاقات

Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi meets former Prime Minister of Nepal
Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi meets former Prime Minister of Nepal

:کھٹمنڈو

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نیپال کے سابق وزیراعظم پشپا کمال دھال پراچندا نے ملاقات کی جس کے دوران باہم دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے مابین بہترین دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور مستقبل میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

پشپا کمال دھال نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دورہ نیپال کے حوالے سے کہا کہ ان کا دورہ پاکستان اور نیپال کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا باعث بنے گا اور اس سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات بڑھانے اور باہمی مفادات میں اضافے کا موقع بھی ملے گا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پشپا کمال دھال کو ان کی جماعت کی کامیابی اور جمہوری عمل کا حصہ رہنے پر مبارکباد دی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here