ویرات انوشکا کے استقبالیہ میں وزیراعظم مودی کی شرکت

Prime Minister Modi attended the reception of Anushka Virat
Prime Minister Modi attended the reception of Anushka Virat

:نئی دہلی

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی دہلی میں منعقد ہونے والے ریسیپشن(استقبالیہ) کی شاندار تقریب میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی شرکت نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی۔

اداکارہ انوشکا شرما اورویرات کوہلی رواں ماہ 11 دسمبر کو اٹلی میں نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھےتھے۔

Anushka & Virat reception

شادی میں تو بہت کم مہمانوں نے شرکت کی تھی لیکن ویروشکا نے اپنے چاہنے والوں سے وعدہ کیاتھا کہ وہ اپنی شادی کا ریسیپشن بھارت میں بہت ہی شاندار طریقے سے منائیں گے اور دونوں نے اپنا وعدہ نبھایا۔

گزشتہ روز ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کے ریسیپشن کی تقریب نئی دہلی میں دربار ہال آف تاج ڈپلومیٹک انکلیومیں منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی کے طور پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی۔

PM Narendra Modi at Virat Kohli and Anushka Sharmas wedding reception in Delhi
PM Narendra Modi at Virat Kohli and Anushka Sharmas wedding reception in Delhi

نریندرا مودی کو دوروز قبل ویرات انوشکانے براہ راست شادی کا دعوت نامہ دیاتھاجس کی تصاویر مودی نے خود اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔

ریسیپشن کے دوران ویرات اور انوشکا کسی شاہی جوڑے سے کم نہیں لگ رہے تھے۔ انوشکا سرخ اور سنہرے رنگ کی بنارسی ساڑھی میں بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔

جب کہ انہوں نے سونے کا خوبصورت گلوبند پہنا تھا جس کی مالیت میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 25 سے 30 لاکھ روپے ہے۔

Anushka & Virat reception

ویرات نے بھی کالی شیروانی اور سفید چوڑی دار پاجامے کے ساتھ بھاری کڑھائی والی شال کاندھے پر ڈالے انٹری دی۔ دونوں نے معروف بھارتی ڈیزائنر سبیا ساچی مکھرجی کے ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیے تھے۔

رپورٹس کے مطابق ڈیزائنر سبیا ساچی کا کہنا تھا کہ انوشکا شرما اپنے ریسیپشن کے دن سرخ کا لباس زیب تن کرنا چاہتی تھیں اور انہیں بھی لگتا ہے کہ بھارتی دلہن سرخ رنگ کے بغیر ادھوری لگتی ہے۔

Anushka & Virat reception

شادی کی تقریب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، کرکٹر گوتم گمبیر، سریش رائنا اور شیکر دھون سمیت کئی نامور شخصیات نے شرکت کی، تقریب میں کوہلی اور انوشکا کے رشتہ داروں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

Anushka & Virat reception

واضح رہے کہ گزشتہ روز ویروشکا کی شادی کی نئی دہلی میں  پہلی استقبالیہ تقریب تھی جب کہ  دوسری تقریب ممبئی میں 26 دسمبر کو ہوگی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here