وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

Prime Minister Imran Khan chaired Federal cabinet meeting
Prime Minister Imran Khan chaired Federal cabinet meeting

:اسلام آباد

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں 2008 سے اب تک سربراہ مملکت اور پارلیمنٹیرینز کے بیرون ملک دوروں اور علاج کے اخراجات پر بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں قطری شہریوں کو آن آرائیول ویزہ سہولت فراہم کرنے کے معاملے اور ایف آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے پاک چین یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام اور سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کونسل ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

اس کے علاوہ 12 نکاتی ایجنڈے میں پاک ایران سرمایہ کاری کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی بھی شامل ہے جب کہ اگنائیٹ کمپنی کے بورڈ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کا فیصلہ بھی آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں آج احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو سے متعلق معاملہ بھی زیر بحث آنے کا امکان ہے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here