وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کی منظوری دے دی

Prime Minister Imran Khan approved Murad Saeed to appoint Federal Minister
Prime Minister Imran Khan approved Murad Saeed to appoint Federal Minister

:اسلام آباد

وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے مراد سعید کی بطور وفاقی وزیر تعیناتی کی سمری پر دستخط کردیے۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی کو وزیراعظم نے سمری ارسال کی تھی۔

خیال رہے کہ مراد سعید اس وقت وزیر مملکت برائے مواصلات اور پوسٹل سروسز کے طورپر کام کررہے ہیں۔ 10 دسمبر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارتوفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا تھا جو تقریباً 9 گھنٹوں تک جاری رہا اور اس دوران وزیراعظم نے وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے وزراء سے کارکردگی پر فرداً فرداً سوال کیے ، وزرا کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہدایات اور مشورے دیے، کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے مزید 3 ماہ کا وقت دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس اجلاس کے حوالے سے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کی کارکردگی کو سب سے زیادہ سراہا اور انہیں وفاقی وزیر بنانے کا اعلان کیا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here