وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات متوقع

Prime Minister and Chief Minister Punjab expected to meet Nawaz Sharif
Prime Minister and Chief Minister Punjab expected to meet Nawaz Sharif

:لندن

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ہمراہ ترکی سے لندن پہنچے جہاں ان کی نواز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شاہد خان عباسی نے وفد کے ہمراہ استنبول میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here