مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی حکومت کا صدارتی راج لگانے کا فیصلہ

President's rule to be imposed in Jammu and Kashmir tomorrow
President's rule to be imposed in Jammu and Kashmir tomorrow

:سری نگر

مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کی مدت مکمل ہونے پر قابض بھارتی حکومت نے وادی میں صدارتی راج کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی میں گورنر راج کی مدت آج مکمل ہورہی ہے اور گورنر ستیاپال ملک کی جانب سے مرکز کو رپورٹ ارسال کی گئی جس میں صدارتی راج کی سفارش کی گئی۔

قابض بھارتی حکومت نے گورنر کی سفارشات منظور کرتے ہوئے صدارتی راج نافذ کرنے کی منظوری دے دی، اگر حکومت کی جانب سے انتخابات کا اعلان نہ کیا گیا تو صدارتی راج 6 ماہ تک برقرار رہے گا۔

یاد رہے کہ رواں سال جون میں مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں کٹھ پتلی حکومت کی اتحادی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے حکمراں اتحاد سے علیحدگی اختیار کی جس کے بعد وزیراعلیٰ محمودہ مفتی کی حکومت اسمبلی میں اکثریت کھو بیٹھی۔

اسمبلی میں مقررہ نشستیں نہ ہونے پر وادی میں گورنر راج کا نفاذ کیا گیا جس کی مدت آج مکمل ہورہی ہے۔

گورنر راج کے دوران مقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ بلدیاتی انتخابات کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں 95.73 فیصد کشمیریوں نے بائیکاٹ کر کے بھارت اور دنیا بھر کو واشگاف انداز میں اپنا فیصلہ سنایا۔

میونسپل انتخابات کا ٹرن آؤٹ 4.27 فیصد رہا، اتنا کم ٹرن آؤٹ وادی میں 1951 سے اب تک کم ترین ریکارڈ ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صرف ضلع بارہ مولا میں ایک امیدوار صرف ایک ووٹ لے کر کامیاب ہوا۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here