کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتوں میں مشکوک شے کی موجودگی، پاکستان نے تحقیقات شروع کردیں

presence of a suspicious item in kalbhushan wife shoes, Pakistan started the investigation
presence of a suspicious item in kalbhushan wife shoes, Pakistan started the investigation

:اسلام آباد

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلیہ کے جوتوں میں میٹل کی کوئی شے موجود تھی جس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے مشکوک ہونے پر اتروائے گئے، جوتے میں میٹل کی کوئی مشکوک چیز موجود تھی جس کی تحقیقات کے لیے جوتے کو لیب میں بھیج دیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ میٹل کی شے کی انکوائری کر رہے ہیں کہ آیا وہ ریکارڈنگ چپ تھی یا کیمرا؟ اس حوالے سے باقاعدہ بیان بھی جاری کیا جائے گا۔

Kulbhushan wife and mother coming out of the Foreign Office after the meeting
Kulbhushan wife and mother coming out of the Foreign Office after the meeting

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کی اہلیہ نے موٹے سول والے جوتے پہن رکھے تھے جس پر پاکستانی حکام کو شک ہوا، اس لیے کلبھوشن سے ملاقات سے قبل ہی ان کی اہلیہ کے جوتے تبدیل کروا دیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے ان کی اہلیہ اور والدہ کی ملاقات کروائی تھی۔

ملاقات سے قبل سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ کے جوتے اور کپڑے تبدیل کروا دئے تھے تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے اس معاملے کو جواز بنا کر پاکستان کے خلاف حکومتی اور غیر حکومتی سطح پر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here