’کامیاب ریلیاں ان قوتوں کو جواب ہے جو سمجھتی تھیں پیپلز پارٹی ختم ہوگئی‘

PPP’s work has just begun, says Bilawal
PPP’s work has just begun, says Bilawal

:تھرپارکر

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ تمام قوتیں جو سمجھتی تھیں کہ بھٹو اور بے نظیر کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی ختم ہوگئی ، ملک بھر میں کامیاب ریلیاں ان قوتوں کو جواب ہے۔

تھرپارکر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ میں بتانا چاہتا ہوں کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف کٹھ پتلی اتحاد بنائے جاتے ہيں لیکن عوام نے ہمیشہ انہیں شکست دی، جیالے مشرف، ضیاء اور لاشوں سے نہیں ڈرتے۔

بلاول نے کہا کہ ہم جمہوریت پسند ہیں اور جمہوریت کا دفاع کریں گے۔

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا ڈیرہ مراد جمالی میں کل ہونے ولا جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

رہنما پی پی میر صادق عمرانی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا جلسہ سیکیورٹی خدشات کی بناء پر منسوخ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد اور الیکشن کمیشن نے جلسے کی اجازت نہیں دی، جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی تو شفاف الیکشن کیسے ہوں گے؟

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here