پیپلزپارٹی سانحہ ماڈل ٹاؤن پر طاہرالقادری کے ساتھ کھڑی ہے، خورشید شاہ

PPP with Tahir-ul-Qadri on Model Town case, Khursheed Shah
PPP with Tahir-ul-Qadri on Model Town case, Khursheed Shah

:سکھر

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی سانحہ ماڈل ٹاؤن پر طاہرالقادری کے ساتھ کھڑی ہے۔

سکھر میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا وفد طاہرالقادری کی اے پی سی میں شرکت کرے گا جب کہ اے پی سی سے پہلے آصف زرداری اور طاہرالقادری کی دوبارہ ملاقات ہوگی۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کے ساتھ پہلی بار نہیں بیٹھے، پیپلزپارٹی اور طاہرالقادری عوامی اتحاد اور جی ڈی اے میں اتحادی رہ چکے ہیں۔

خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی سانحہ ماڈل ٹاؤن پر طاہرالقادری کے ساتھ کھڑی ہے، ہم پر تنقید کے بجائے حکمران ماڈل ٹاؤن شہدا کو انصاف کیوں نہیں دیتے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here