فلم ’ریس 3‘ کی ریلیز سے پہلے قسمت کی دیوی بوبی دیول پر مہربان

Post bagging Salman Khan’s Race 3, Bobby Deol joins Akshay Kumar in Housefull 4
Post bagging Salman Khan’s Race 3, Bobby Deol joins Akshay Kumar in Housefull 4

:ممبئی

بالی وڈ اداکار سلمان خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کرنے والے بوبی دیول پر فلم ’ریس 3‘ کی ریلیز سے پہلے ہی قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی اور انہوں نے ایک اور بڑی فلم سائن کرلی ہے۔

بوبی دیول طویل عرصے بعد سلمان خان کے مدمقابل فلم ’ریس 3‘ سے فلم نگری میں واپسی کررہے ہیں اور فلم کی شوٹنگ بھی بیرون ملک جاری ہے۔

سلمان خان،کترینہ کیف کے ساتھ ساتھ بوبی دیول کے فلمی کیریئر کو بھی پٹڑی پر ڈالنے کی کوشش میں مصروف ہیں اور انہیں اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں بھی کاسٹ کیا ہےلیکن اب بوبی دیول کو ایک اور بڑی فلم مل گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوبی دیول فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی ریلیز سے پہلے ہی انہیں ساجد ناڈیاڈ والی کی فلم ’ہاؤس فل‘ کے چوتھے سیکوئل میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

بوبی دیول نے اکشے کمار کے مدمقابل فلم ’ہاؤس فل 4‘ سائن بھی کرلی ہے اور یہ فلم اگلے سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

فلم ’ہاؤس فل‘ کے تینوں سیکوئل سپرہٹ ثابت ہوئے ہیں اور باکس آفس پر کروڑوں کی کمائی کی ہے۔

بوبی دیول نے بھی فلم سائن کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سے ہی ساجد ناڈیاڈ والا اور اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند تھا اور اب یہ خواہش بھی پوری ہوچکی ہے لہٰذا فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کا بے صبری سے منتظر ہوں۔

فلم ’ہاؤس فل 4‘ میں بوبی دیول کے ساتھ ساتھ رتیش دیش مکھ کی بھی انٹری ہوئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here